کتب حدیث ›
مسند عمر بن عبد العزيز › ابواب
› باب نماز میں سجدۂ تلاوت کے بیان اور سورۃ انشقاق و سورۃ اعلیٰ میں سجدہ کرنے کا ذکر
حدیث نمبر: 68
حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ مُدْرِكٍ ، قَالَ : قَالَ مَعْمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ , أنا زَيْدُ بْنُ حِبَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ قَاصِّ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ : قَالَ لِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، اخْرُجْ إِلَى هَؤُلاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ يَؤُمُّونَ النَّاسَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ، فَمُرْهُمْ يَسْجُدُوا فِي الْجُمُعَةِ ب إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ ، وَ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ ، فَإِنَّ ابْنًا لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ حَدَّثَنِي ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ " سَجَدَ فِيهَا " .
حافظ محمد فہد
محمد بن قیس نے بیان کیا ، مجھے عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے کہا: ان لوگوں کی طرف جاؤ، جو رمضان میں لوگوں کو امامت کرواتے ہیں، اور انہیں حکم دو جمعہ کی نماز میں سورۃ انشقاق اور سورۂ اعلیٰ میں سجدہ کریں ، مجھے عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بیٹے نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی ، کہ آپ نے ان میں سجدہ کیا۔