کتب حدیث ›
مسند عمر بن عبد العزيز › ابواب
› باب جبریل علیہ السلام کے ذریعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سابقہ انبیاء علیہم السلام کی نمازوں کے اوقات کا ذکر
حدیث نمبر: 60
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مثل هَذَا الْحَدِيثِ سَوَاءً ، إِلا أَنَّهُ قَالَ فِي حَدِيثِهِ : قَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ : " هَذِهِ صَلاتُكَ وَصَلاةُ الأَنْبِيَاءِ قَبْلَكَ " .
حافظ محمد فہد
ہمیں حدیث بیان کی اسحاق بن ابراہیم نے ، انہوں نے کہا ، ہمیں حدیث بیان کی ایوب بن سلیمان نے ، انہوں نے کہا، مجھے حدیث بیان کی ابوبکر نے سلمان بن بلال سے، انہوں نے یحیٰی بن سعید سے انہوں نے کہا مجھے خبر دی عمر بن عبد العزیز نے گزشتہ حدیث کی مانند البتہ انہوں نے اپنی حدیث میں یہ الفاظ بیان کیے کہ جبریل علیہ السلام نے کہا: اور یہ آپ کی اور آپ سے پہلے انبیاء کی نماز (کے اوقات) ہیں۔