حدیث نمبر: 16
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سُوَيْدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ : زَعَمَتِ الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ خَوْلَةُ بِنْتُ حَكِيمٍ امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ وَحَسَنٌ وَحُسَيْنٌ ، فَقَالَ : " مَبْخَلَةٌ مَجْبَنَةٌ " ، وَقَالَتْ مَرَّةً أُخْرَى : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " وَإِنَّكُمْ لَتُبَخِّلُونَ " .
حافظ محمد فہد
عثمان بن مظعون کی زوجہ محترمہ سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں ، رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اور حسن و حسین رضی اللہ عنہما باہر تشریف لائے تو آپ نے فرمایا: ” (اولاد) آدمی کے لیے بخل اور بزدلی کا باعث بنتی ہے۔“ اور ایک مرتبہ انہوں نے بیان کیا تو کہا میں نے نی کریم صلى الله عليه وسلم کو دیکھا آپ فرما رہے تھے: ”اور تم لوگ بخل سے کام لیتے ہو۔ “