کتب حدیث ›
مسند عمر بن عبد العزيز › ابواب
› باب لوگوں کے کھڑے ہونے کو پسند کرنے والے کے لیے وعید کا بیان
حدیث نمبر: 12
حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ بْنُ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ ، ثنا أَبِي ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : حَجَّ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ ، فَلَمَّا انْتَهَى الْمَدِينَةَ ، قَالَ : وَسَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ قاعدان ، فَلَمَّا انتهى إليهما قام سعيد بن العاص ، فقال معاوية : أخوك أفقه منك ، سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ سَرَّهُ إِذَا رَأَتْهُ الرِّجَالُ مُقْبِلا أَنْ تَتَمَثَّلَ لَهُ قِيَامًا ، بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي النَّارِ " .
حافظ محمد فہد
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں، معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ حج سے واپسی پر مدینہ تشریف لائے تو سعید بن عاص ان کے استقبال کے لیے کھڑے ہوئے ، اس پر معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ کے بھائی آپ کی نسبت زیادہ دین کی سمجھ رکھتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا: ”جس کو یہ پسند ہو ، جب اس کو آتا لوگ دیکھیں تو اس کے لیے کھڑے ہوں تو اللہ اس کے لیے جہنم میں گھر بنا دیتے ہیں۔ “