مسند عمر بن عبد العزيز
عمر بن عبد العزيز عن عراك بن مالك— عمر بن عبدالعزیز کی عراک بن مالک سے بیان کردہ روایات
بَابُ اجْتِنَابِ التَّوَجُّهِ نَحْوَ الْقِبْلَةِ مِنَ الْبَيْتِ الْخَلْوِيِّ وَهُدَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ باب: قبلہ رخ بیت الخلا سے اجتناب اور اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت
حدیث نمبر: 97
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الطَّيَالِسِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ : مَا اسْتَقْبَلْتُ الْقِبْلَةَ بِفَرْجٍ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا ، فَحَدَّثَ عِرَاكُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ بِخَلائِهِ أَنْ يُسْتَقْبَلَ بِهِ الْقِبْلَةُ " ، وَإِنَّ النَّاسَ يَكْرَهُونَ ذَلِكَ .حافظ محمد فہد
عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ سے مروی ہے انہوں نے کہا میں نے اتنے عرصہ سے قبلہ کی جانب منہ کر کے پاخانہ نہیں کیا، عراک بن مالک نے بیان کیا عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لیے قبلہ رخ بیت الخلا بنانے کا حکم دیا اور اب لوگ اس بات کو نا پسند جانتے ہیں۔