مسند عمر بن عبد العزيز
عمر بن عبد العزيز عن الربيع بن سبرة الجهني— عمر بن عبدالعزیز کی ربیع بن سبرہ جہنی سے بیان کردہ روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ النِّكَاحِ الْمُتَعَةِ وَذِكْرُهُ أَمَامَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَحِمَهُ اللَّهُ باب: نکاحِ متعہ سے ممانعت اور اس کا ذکر عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے سامنے
حدیث نمبر: 93
حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ يُونُسَ الرَّمْلِيُّ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَخْبَرَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ أَنَّ أَبَاهُ ، قَالَ : كُنْتُ اسْتَمْتَعْتُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ بِبُرْدَيْنِ أَحْمَرَيْنِ ، " وَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُتْعَةِ " ، قَالَ : وَسَمِعْتُ الرَّبِيعَ بْنَ سَبْرَةَ يُحَدِّثُ ذَلِكَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا جَالِسٌ .حافظ محمد فہد
ربیع بن سبرہ الجہنی نے بیان کیا، اس کے باپ نے کہا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بنو عامر کی ایک عورت سے دو سرخ چادروں کے عوض نکاح متعہ کیا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نکاح متعہ سے روک دیا۔ محمد بن مسلم نے کہا میں نے ربیع بن سبرہ سے سنا جب وہ یہ بات عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو بیان کر رہے تھے اور میں ان کے پاس بیٹھا تھا۔