مسند عمر بن عبد العزيز
عمر بن عبد العزيز عن الربيع بن سبرة الجهني— عمر بن عبدالعزیز کی ربیع بن سبرہ جہنی سے بیان کردہ روایات
بَابُ حُرْمَةِ النِّكَاحِ الْمُتَعَةِ وَأَنْ يَكُونَ حَرَامًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ باب: نکاحِ متعہ کی حرمت اور قیامت تک اس کے حرام ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 91
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ ، وَقَالَ : " أَلا إِنَّهَا حَرَامٌ مِنْ يَوْمِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ كَانَ أَعْطَى شَيْئًا فَلا يَأْخُذْهُ " .حافظ محمد فہد
سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے (نکاح) متعہ سے منع کیا اور فرمایا: ”خبردار! یہ (متعہ) تمہارے اس دن سے لے کر قیامت کے دن تک کے لیے حرام ہے۔ اور جس نے کوئی چیز دی ہے وہ اسے واپس نہ لے۔