مسند عمر بن عبد العزيز
عمر بن عبد العزيز عن عامر بن سعد— عمر بن عبدالعزیز کی عامر بن سعد سے بیان کردہ روایات
بَابُ بَيَانِ جَعْلِ الطَّاعُونِ عَذَابًا وَالنَّهْيِ عَنْ السَّفَرِ فِيهِ باب: طاعون کو عذاب قرار دینے اور اس کے وقت سفر سے منع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 73
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، ثنا أَبِي ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ رباحِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : شَهِدْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ عِنْدَ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ الطَّاعُونَ رِجْزٌ أُنْزِلَ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، أَوْ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ ، فَإِذَا وُجِدَ بِأَرْضٍ فَلا تَدْخُلُوهَا ، وَإِذَا وُجِدَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلا تَخْرُجُوا مِنْهَا " .حافظ محمد فہد
اسامه بن زيد رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”طاعون ایک عذاب ہے جو تم سے پہلے لوگوں یا بنی اسرائیل پر نازل ہوا ، جب کسی ملک میں طاعون پھیل جائے تم وہاں مت جاؤ اور جب کسی ملک میں پھیلے اور تم وہاں رہتے ہو تو وہاں سے مت نکلو۔ “