مسند عمر بن عبد العزيز
عمر بن عبد العزيز عن عامر بن سعد— عمر بن عبدالعزیز کی عامر بن سعد سے بیان کردہ روایات
بَابُ إِرْشَادَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَا يَتَعَلَّقُ بِالطَّاعُونِ وَالنَّهْيِ عَنْ الدُّخُولِ أَوِ الْخُرُوجِ فِي مَكَانِ الْوَبَاءِ باب: طاعون کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور وبا کی جگہ میں جانے یا نکلنے کی ممانعت
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الأَبْطَحِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ ، وَذُكِرَ الطَّاعُونُ عِنْدَهُ ، فَقَالَ : " رِجْزٌ أُوقِعَ ، أَوْ عُذِّبَ بِهِ أُمَّةٌ مِنَ الأُمَمِ ، وَبَقِيَ مِنْهُ بَقَايَا ، فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلا تَدْخُلُوا عَلَيْهَا ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلا تَفِرُّوا مِنْهُ " ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ : فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، فَقَالَ : هَكَذَا حَدَّثَنِيهِ عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ .سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ، انہوں نے کہا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے طاعون کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”طاعون ایک عذاب ہے جو نازل کیا گیا یا اس سے تم سے پہلی امتوں میں سے ایک امت کو عذاب دیا گیا اور اس کی کچھ باقیات ہیں، جب تم سنو کسی جگہ طاعون کی وبا پھیلی ہے تو وہاں مت جاؤ، اور جب اس جگہ (ملک) پہ وبا پچھلے جہاں تم رہتے ہو تو وہاں سے بھاگ کر مت جاؤ۔ محمد بن منکدر نے کہا میں نے یہ حدیث عمر بن عبد العزیز کو بیان کی تو انہوں نے کہا مجھے یہ حدیث اسی طرح عامر بن سعد رحمہ اللہ نے بیان کی۔