مسند عمر بن عبد العزيز
عمر بن عبد العزيز عن أبي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف— عمر بن عبدالعزیز کی ابو سلمہ بن عبدالرحمن بن عوف سے بیان کردہ روایات
بَابُ بَيَانِ اخْتِلَافِ مَوْضِعِ سُجُودِ السَّهْوِ: قَبْلَ أَمْ بَعْدَ السَّلَامِ باب: سجدہ سہو کے محل یعنی سلام سے پہلے یا بعد ہونے کے بارے میں اختلاف کا بیان
حدیث نمبر: 69
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ الزُّهْرِيَّ يَقُولُ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، يَعْنِي فِي سَجْدَتَيِ السَّهْوِ : " هُمَا قَبْلَ السَّلامِ " ، قَالَ : فَأَبَى عُمَرُ ، وَقَالَ : أَخْبَرَنَا ذَلِكَ يَا ابْنَ شِهَابٍ ، عن أَبي سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يَعْنِي فِي سَجْدَتَيِ السَّهْوِ .حافظ محمد فہد
محمد بن مہاجر نے بیان کیا ، انہوں نے زہری رحمہ اللہ سے سنا وہ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو سجدہ سہو سے متعلق کہہ رہے تھے یہ دونوں سجدے سلام سے پہلے ہیں، عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے اس بات سے انکار کیا اور کہا، اے ابن شہاب ! ہمیں سہو کے دو سجدوں سے متعلق یہ خبر ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے بیان کی۔