مسند عمر بن عبد العزيز
عمر بن عبد العزيز عن أبي بكر بن عبدالرحمن— عمر بن عبدالعزیز کی ابو بکر بن عبدالرحمن سے بیان کردہ روایات
بَابُ بَيَانِ أَنَّ صَاحِبَ الْمَالِ أَحَقُّ بِمَالِهِ عِنْدَ الْمُفْلِسِ إِذَا وَجَدَهُ بِعَيْنِهِ باب: مفلس کے پاس اصل حالت میں اپنا سامان پانے والے کے زیادہ حق دار ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 29
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ وَجَدَ مَتَاعَهُ عِنْدَ رَجُلٍ قَدْ أَفْلَسَ بِعَيْنِهِ ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ " .حافظ محمد فہد
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:”جس شخص کو اپنا سامان کسی مفلس (دیوالیہ) شخص کے پاس بعینہٖ (اصل حالت میں) مل جائے تو وہ اس سامان کا زیادہ حق دار ہے۔“