مسند عمر بن عبد العزيز
عمر بن عبد العزيز عن أبان بن عثمان— عمر بن عبدالعزیز کی ابان بن عثمان سے بیان کردہ روایات
بَابُ ذِكْرِ ارْتِجَافِ جَبَلِ حِرَاءٍ وَمَنْ عَلَيْهِ مِنَ النَّبِيِّ وَالصِّدِّيقِ وَالشُّهَدَاءِ باب: حراء پہاڑ کا لرزنا اور اس پر موجود نبی، صدیق اور شہداء کا ذکر
حدیث نمبر: 27
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الأُمَوِيُّ ، ثنا بِشْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ حِرَاءً ، فَارْتَجَّ بِهِمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اسْكُنْ حِرَاءُ ، فَمَا عَلَيْكَ إِلا نَبِيُّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ " ، وَعَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، وَعَلِيٌّ ، وَطَلْحَةُ ، وَالزُّبَيْرُ ، وَسَعْدٌ ، وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .حافظ محمد فہد
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حراء پہاڑ پر تشریف لے گئے تو حراء لرزنے لگا تو رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: حراء! ٹھہر جا ، تجھ پر نبی یا صدیق یا شہید ہے۔“ اور (اس وقت ) اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر ، عثمان ، علی ، طلحہ ، زبیر ، سعد اور سعید بن زید رضی اللہ عنہم تھے ۔