کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: میں نے اس دین کو اپنے لیے چن لیا ہے اور اس کو سخاوت اور حسن خلق کے علاوہ کوئی چیز درست نہیں رکھ سکتی
حدیث نمبر: 1461
1461 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَطَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الرَّازِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَزِيدَ الْأُمَوِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمِّيَ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ يَقُولُ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: هَذَا دِينٌ ارْتَضَيْتُهُ لِنَفْسِي، وَلَنْ يُصْلِحَهُ إِلَّا السَّخَاءُ وَحُسْنُ الْخُلُقِ، فَأَكْرِمُوهُ بِهِمَا مَا صَحِبْتُمُوهُ "
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے اس دین کو اپنے لیے چن لیا ہے اور اس کو سخاوت اور حسن خلق کے علاوہ کوئی چیز درست نہیں رکھ سکتی لہٰذا تم ان دونوں کے ذریعے اسے معزز ومحترم کرو جب تک اس کے ساتھ رہو۔“