کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: اگر تمہیں معلوم ہو جاتا جو میں جانتا ہوں تو تم کم ہنتے اور زیادہ روتے
حدیث نمبر: 1429
1429 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ النَّحَّاسِ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں معلوم ہو جاتا جو میں جانتا ہوں تو تم کم ہنستے اور زیادہ روتے۔“
حدیث نمبر: 1430
1430 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمٌ هُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں معلوم ہو جاتا جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روتے اور کم ہنستے۔“
حدیث نمبر: 1431
1431 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْمُكْتِبِ، نا غَسَّانُ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَسَجَدَ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَنْقَطِعَ صُلْبُهُ، وَلَصَرَخَ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَنْقَطِعَ صَوْتَهُ، ابْكُوا فَإِنْ لَمْ تَبْكُوا فَتَبَاكَوْا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں معلوم ہو جاتا جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روتے اور کم ہنستے۔ اور تم میں سے ہر ایک (اتنا لمبا) سجدہ کرتا یہاں تک کہ اس کی کمر ٹوٹ جاتی اور (اس قدر) چیختا چلاتا کہ اس کی آواز ختم ہو جاتی۔ رویا کرو، اگر رونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت بنا لیا کرو۔“
حدیث نمبر: 1432
1432 - وأنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ عَبْدَانُ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ حَيَّانَ، نا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْقُرَشِيُّ، نا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرَهُ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔
حدیث نمبر: 1433
1433 - وَأَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ النَّحَّاسِ، نا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ فَهْدٍ، نا مُسْلِمٌ، نا شُعْبَةُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَذَكَرَهُ وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ: " وَاللَّهِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَلَضَحِكْتُمْ كَثِيرًا. . الْحَدِيثَ
وضاحت:
تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ جو حقیقتیں اللہ تعالیٰ نے میرے لیے منکشف فرما دی ہیں، وہ خوفناک چیزیں اور وہ احوال جو میرے سامنے ہیں جو موت اور اس کے بعد پیش آنے والے ہیں جیسے عالم نزع کی کیفیت، قبر کے طرح طرح کے عذاب، قیامت کی ہولناکیاں اور دوزخ کی آفات وغیرہ، اگر تم پر بھی یہ سب ظاہر کر دی جائیں اور تم بھی اپنی آنکھوں سے ان کا مشاہدہ کر لو جیسے میں کر چکا ہوں تو تم اپنا عیش و آرام بھول جاؤ تمہاری خوشی پر غم غالب آ جائے۔
مطلب یہ ہے کہ جو حقیقتیں اللہ تعالیٰ نے میرے لیے منکشف فرما دی ہیں، وہ خوفناک چیزیں اور وہ احوال جو میرے سامنے ہیں جو موت اور اس کے بعد پیش آنے والے ہیں جیسے عالم نزع کی کیفیت، قبر کے طرح طرح کے عذاب، قیامت کی ہولناکیاں اور دوزخ کی آفات وغیرہ، اگر تم پر بھی یہ سب ظاہر کر دی جائیں اور تم بھی اپنی آنکھوں سے ان کا مشاہدہ کر لو جیسے میں کر چکا ہوں تو تم اپنا عیش و آرام بھول جاؤ تمہاری خوشی پر غم غالب آ جائے۔