کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: بے شک افضل ہد یہ یا افضل عطیہ حکمت بھرے کلام میں سے وہ کلمہ ہے جسے بندہ سنے پھر اسے سیکھ کر اپنے بھائی کو سکھا دے ( یہ چیز اس کے لیے ) سال بھر کی عبادت سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 1316
1316 - أنا ذُو النُّونِ بْنُ أَحْمَدَ الْعَصَّارُ، نا أَبُو الْفَضْلِ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْهَرَوِيُّ، نا حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا أَبُو يَزِيدَ خَالِدُ بْنُ هَانِئٍ الْأَسَدِيُّ، نا أَبِي، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيُّ، نا حُصَيْنٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَفْضَلَ الْهَدِيَّةِ أَوْ أَفْضَلَ الْعَطِيَّةِ الْكَلِمَةُ مِنْ كَلَامِ الْحِكْمَةِ يَسْمَعُهَا الْعَبْدُ ثُمَّ يَتَعَلَّمُهَا ثُمَّ يُعَلِّمُهَا أَخَاهُ خَيْرٌ مِنْ عُبَادَةِ سَنَةٍ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک افضل ہدیہ یا افضل عطیہ حکمت بھرے کلام میں سے وہ کلمہ ہے جسے بندہ سنے پھر اسے سیکھ کر اپنے بھائی کو سکھا دے (یہ چیز اس کے لیے) سال بھر کی عبادت سے بہتر ہے۔“