کتب حدیثمسند الشهابابوابباب: ساری مخلوق اللہ کی عیال ( زیر کفالت ) ہے ، ان میں سے اس (اللہ ) کو وہی سب سے زیادہ محبوب ہے جو اس کے عیال کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو
حدیث نمبر: 1306
1306 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْخَضِرِ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَبُو الْفَرَجِ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ، قَالَ: أَمَا تَرَى، كُنَّا مَعَ الْمَأْمُونِ بِالشَّمَاسِيَّةِ، وَإِلَى جَنْبِهِ يَحْيَى بْنُ أَكْثَمَ، فَنَظَرَ إِلَى النَّاسِ، فَقَالَ لِيَحْيَى: أَمَا تَرَى، حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْخَلْقُ كُلُّهُمْ عِيَالُ اللَّهِ فَأَحَبُّهُمْ إِلَيْهِ أَنْفَعُهُمْ لِعِيَالِهِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
احمد بن ابراہیم موصلی کہتے ہیں کہ ہم شماسیہ میں خلیفہ مامون کے ساتھ تھے ان کی ایک جانب یحییٰ بن اکثم تھا تو خلیفہ نے لوگوں کی طرف دیکھ کر یحییٰ سے کہا: کیا تم دیکھتے نہیں، مجھے یوسف بن عطیہ نے ثابت سے، اس نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساری مخلوق اللہ کی عیال (زیر کفالت) ہے، ان میں سے اس (اللہ) کو وہی سب سے زیادہ محبوب ہے جو اس کے عیال کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو۔“
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 1306
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه جدا الطيوريات : 530 ، شعب الايمان : 7045 ، 7046»
یوسف ابن عطیہ متروک ہے ۔