کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: مردوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی پہلی صف ہے اور بدتر صف ان کی آخری صف ہے
حدیث نمبر: 1256
1256 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ، أبنا أَبُو سَعِيدُ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، قَالَ: ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی پہلی صف ہے اور بدتر صف ان کی آخری صف ہے، اور عورتوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی آخری صف ہے اور بدتر صف ان کی پہلی صف ہے۔“
حدیث نمبر: 1257
1257 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا أَبُو نُعَيْمٍ، نا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَذَكَرَهُ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔
حدیث نمبر: 1258
1258 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو الْحَسَنِ الْفَارِضِيُّ، أنا أَبُو طَاهِرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِي، نا أَبُو حَفْصٍ، عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِالْبَصْرَةِ، نا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ فِي الصَّلَاةِ مُقَدَّمُهَا، وَشَرُّهَا مُؤَخَّرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ مُؤَخَّرُهَا، وَشَرُّهَا مُقَدَّمُهَا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز میں مردوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی آگے والی صف ہے اور بدتر صف ان کی پیچھے والی صف ہے۔ اور عورتوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی پیچھے والی صف ہے اور بدتر صف ان کی آگے والی صف ہے۔“
حدیث نمبر: 1259
1259 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ، عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ، نا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ، أنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی پہلی صف ہے اور بدتر صف ان کی آخری صف ہے اور عورتوں کی صفوں میں سے بہترین صف ان کی آخری صف ہے اور بدتر صف ان کی پہلی صف ہے۔“
وضاحت:
تشریح: -
اسلام نے مرد و زن کے باہمی اختلاط کو سخت ناپسند کیا ہے اور دونوں کو ایک دوسرے سے دور رہنے اور پردہ کرنے کی تاکید کی ہے۔ صفوں کی تقدیم و تاخیر کی فضیلت اور عدم فضیلت کا جو مسئلہ اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے، وہ بھی اسی پس منظر کی رو سے ہے، کیونکہ عہد نبوی میں خواتین مسجد نبوی میں ہی آکر نماز با جماعت پڑھتی تھیں، اور ان کی صفیں مردوں کے آخر میں ہوتی تھیں۔ گیلری یا الگ گوشے کا انتظام نہیں تھا۔ اس لیے مردوں کی پہلی صف کو سب سے بہتر قرار دیا گیا، کیونکہ وہ عورتوں سے سب سے دور ہوتی ہیں اور عورتوں کی آخری صف کو سب سے بہتر فرمایا۔ کیونکہ یہ بھی مردوں سے سب سے دور ہوتی ہیں۔
اس کے برعکس مردوں کی آخری صف، عورتوں کی پہلی صف کے قریب اور عورتوں کی پہلی صف، مردوں کی آخری صف سے متصل ہوتی تھی، اس لیے انہیں بدتر قرار دیا۔ اس میں خیر (بہتر) اور شر (بدتر) سے مراد ثواب کی کثرت وقلت ہے۔ ورنہ نمازیوں کی کسی صف میں بھی شر (نقصان) کا پہلو نہیں ہے، ہر صف میں خیر ہی خیر ہے لیکن مذکورہ پہلو کی وجہ سے مردوں کی پہلی صف اور عورتوں کی آخری صف زیادہ اجر و ثواب کا باعث ہے۔ اور مردوں کی آخری صف اور عورتوں کی پہلی صف میں ثواب کم ہے۔ (ریاض الصالحین: 242)