حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1401 سے 1499
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ باب: اے اللہ ! میرے وہ گناہ معاف فرما جو میں نے غلطی سے کیے اور جو جان بوجھ کر کیے ، جو چھپ کر کیے اور جو علانیہ کیے ، جو لا علمی میں کیے اور جو جانتے بوجھتے ہوئے کیے
حدیث نمبر: 1479
1479 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْمُحْسِنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْكِرَامِ، ثنا أَبُو الْقَاسِمِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ الْجِرَابِ، أبنا ابْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا أَبِي، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: كَانَ مِنْ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا أَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا جَهِلْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں میں سے ایک یہ بھی تھی: ”اے اللہ! میرے وہ گناہ معاف فرما جو میں نے غلطی سے کیے اور جو جان بوجھ کر کیے، جو چھپ کر کیے اور جو علانیہ کیے، جو لاعلمی میں کیے اور جو جانتے بوجھتے ہوئے کیے۔“