حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1401 سے 1499
الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي باب: بڑائی میری چادر ہے اور عظمت میرا ازار ہے
حدیث نمبر: 1463
1463 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْكَاتِبُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمْدُونٍ بِبَالِسَ، حَدَّثَنِي عَمِّي إِبْرَاهِيمُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي، فَمَنْ نَازَعَنِي وَاحِدًا مِنْهُمَا أَلْقَيْتُهُ فِي النَّارِ "ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: بڑائی میری چادر ہے اور عظمت میرا ازار ہے، پس جس شخص نے ان میں سے کسی ایک کو مجھ سے چھینے کی کوشش کی میں اسے آگ میں پھینک دوں گا۔“