حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1401 سے 1499
رُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعَى مِنْ سَامِعٍ باب: بعض اوقات جس شخص کو حدیث پہنچائی جاتی ہے وہ ( براہ راست ) سننے والے سے زیادہ یادر کھنے والا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1418
1418 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، ثنا أَبُو عَرُوبَةَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِمِنًى: «رُبَّ مُبَلَّغٍ أَوْعَى مِنْ سَامِعٍ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور اس وقت آپ منیٰ میں تھے: ”بعض اوقات جس شخص کو حدیث پہنچائی جاتی ہے وہ (براہ راست) سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والا ہوتا ہے۔“