حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1401 سے 1499
إِذَا تَقَارَبَ الزَّمَانُ انْتَقَى الْمَوْتُ خِيَارَ أُمَّتِي باب: جب زمانہ (قیامت کے ) بالکل قریب ہوگا تو موت میری امت کے بہترین لوگوں کو ختم کر دے گی
حدیث نمبر: 1404
1404 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، أبنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَالِبٍ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا تَقَارَبَ الزَّمَانُ انْتَقَى الْمَوْتُ خِيَارَ أُمَّتِي كَمَا يَنْتَقِي أَحَدُكُمْ خِيَارَ الرُّطَبِ مِنَ الطَّبَقِ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب زمانہ (قیامت کے) بالکل قریب ہوگا تو موت میری امت کے بہترین لوگوں کو ختم کر دے گی جس طرح تم میں سے کوئی طست سے پکی ہوئی تازہ کھجوروں کو ختم کرتا ہے۔“