حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1201 سے 1400
إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةً باب: اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی زمین ( کے کسی ٹکڑے ) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 1393
1393 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، أنا يُوسُفُ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا وَهَيْبُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ قَوْمِهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً»ترجمہ:محمد ارشد کمال
ابوملیح اپنی قوم کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”اللہ جب کسی بندے کی زمین (کے کسی ٹکڑے) میں روح قبض کرنا چاہتا ہے تو وہاں اس کے لیے کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے۔“