حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1201 سے 1400
مَا مَلَأَ ابْنُ آدَمَ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ باب: ابن آدم نے (اپنے ) پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرا ۔
حدیث نمبر: 1340
1340 - أَخْبَرَنَا الْقَاضِي أَبُو الْحَسَنِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَزْوِينِيُّ، أبنا أَبُو عَلِيٍّ حَمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: أبنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي حَاتِمٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ سُلَيْمٍ الْكِنَانِيُّ، وَحَبِيبُ بْنُ صَالِحٍ الطَّائِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الْكِنْدِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مَلَأَ آدَمِيُّ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ، بِحَسْبِ ابْنِ آدَمَ أَكَلَاتٌ يُقِمْنَ صُلْبَهُ، فَإِنْ كَانَ لَا مَحَالَةَ فَثُلُثٌ طَعَامٌ، وَثُلُثٌ شَرَابٌ، وَثُلُثٌ لِنَفْسِهِ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم نے (اپنے) پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں بھرا۔ ابن آدم کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی پشت کو سیدھا رکھ سکیں اور اگر زیادہ کھانا ضروری ہو تو پھر (پیٹ کا) تیسرا حصہ کھانے کے لیے، تیسرا حصہ پانی کے لیے اور تیسرا حصہ سانس کے لیے ہو۔“