حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1201 سے 1400
إِنَّ مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدَ باب: بے شک تمہارے کپڑوں میں سے بہترین کپڑے سفید ہیں اور تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے
حدیث نمبر: 1253
1253 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَغْدَادِيُّ نَزِيلُ الْبَصْرَةِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْجُنَابِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ أَبُو يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، فَأَلْبِسُوهَا أَحْيَاءَكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدَ، يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تمہارے کپڑوں میں سے بہترین کپڑے سفید ہیں لہٰذا اپنے زندوں کو بھی یہی پہنایا کرو اور اپنے مردوں کو بھی انہی میں کفنایا کرو اور بے شک تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے جو بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے۔“