حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1201 سے 1400
خَيْرُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ باب: تم میں سے بہتر وہ ہے جس سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے امن ہو
حدیث نمبر: 1247
1247 - وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْغَسَّانِيُّ، بِطَرَابُلْسِ الشَّامِ «ثنا أَبُو بَكْرٍ، يُوسُفُ بْنُ الْقَاسِمِ الْمَيَانَجِيُّ» ثنا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، بِإِسْنَادِهِ قَالَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِكُمْ، مِنْ شَرِّكُمْ؟» فَقَالَ رَجُلٌ: بَلَى، فَقَالَ: وَذَكَرَهُترجمہ:محمد ارشد کمال
یہ حدیث عبدالعزیز بن محمد سے ایک دوسری سند کے ساتھ بھی مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے اچھے اور برے لوگوں کی خبر نہ دوں؟“ تو ایک آدمی نے کہا: کیوں نہیں۔ تب آپ نے فرمایا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔