حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1201 سے 1400
خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى باب: بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد آدمی غنی رہے
حدیث نمبر: 1229
1229 - وأنا مُنِيرُ بْنُ أَحْمَدَ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّرَائِفِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، نا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَلْيَبْدَأْ أَحَدُكُمْ بِمَنْ يَعُولُ، وَخَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ، وَمَنِ اسْتَغْنَى أَغْنَاهُ اللَّهُ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور تم میں سے ہر شخص کو چاہیے کہ جن کی وہ عیالداری کرتا ہے (صدقہ و خیرات) ان سے شروع کرے اور بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد آدمی غنی رہے اور جو کوئی بچے گا اللہ اسے بچائے گا اور جو شخص مستغنی رہے گا اللہ اسے غنی کر دے گا۔“