حدیث نمبر: 1798
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَا تَرَكْتُ شَيْئًا مِمَّا أَمَرَكُمُ اللَّهُ بِهِ إِلَّا وَقَدْ أَمَرْتُكُمْ بِهِ، وَلَا تَرَكْتُ شَيْئًا مِمَّا نَهَاكُمُ اللَّهُ عَنْهُ إِلَّا وَقَدْ نَهَيْتُكُمْ عَنْهُ، وَإِنَّ الرُّوحَ الْأَمِينَ قَدْ نَفَثَ فِي رُوعِي أَنَّهُ لَيْسَ تَمُوتُ نَفْسٌ حَتَّى تَسْتَوْفِيَ رِزْقَهَا فَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ" . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
حافظ محمد فہد
مطلب بن حطب کے آزاد کردہ غلام عمرو بن ابو عمرو سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میں نے کوئی چیز بھی نہیں چھوڑی کہ جس کے کرنے کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہو مگر میں نے تم کو اس کا حکم دے دیا، اور میں نے کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی کہ جس سے اللہ نے تم کو روکا ہو مگر میں نے بھی تمہیں اس سے منع کر دیا، اور بے شک روح الامین (جبریل علیہ السلام) نے یہ بات میرے دل میں ڈالی ہے کہ جب کسی کو موت آتی ہے تو اس کا رزق پورا ہو چکا ہوتا ہے، لہذا دنیا کمانے میں دل توڑ کر کوشش نہ کرو۔“