حدیث نمبر: 1794
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي رَافِعٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَلْفَيَنَّ أَحَدَكُمْ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يَأْتِيهِ الْأَمْرُ مِنْ أَمْرِي مِمَّا أَمَرْتُ بِهِ أَوْ نَهَيْتُ عَنْهُ، فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللَّهِ اتَّبَعْنَاهُ .
حافظ محمد فہد
ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو (اس حال میں) نہ پاؤں کہ وہ اپنی چارپائی پر تکیہ لگائے ہوئے ہو اور اس کے پاس میرے حکموں میں سے کوئی حکم آ جائے جس کے کرنے کا میں نے حکم دیا ہو یا جس سے میں نے منع کیا ہو، اور وہ (جواب میں) کہے: میں تو نہیں جانتا، ہم نے جو کچھ اللہ کی کتاب میں پایا ہم اسی کی پیروی کریں گے۔“
حدیث نمبر: 1795
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا. قَالَ الشَّافِعِيُّ: الْأَرِيكَةُ: السَّرِيرُ.
حافظ محمد فہد
ہمیں سفیان رحمہ اللہ نے خبر دی، فرمایا مجھے محمد بن منکدر رحمہ اللہ نے نبی ﷺ کے واسطہ سے یہی حدیث مرسل بیان کی ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”الاریکہ“ سے مراد سریر (چارپائی) ہے۔
حدیث نمبر: 1796
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا أَلْفَيَنَّ أَحَدَكُمْ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يَأْتِيهِ الْأَمْرُ مِنْ أَمْرِي مِمَّا أَمَرْتُ بِهِ أَوْ نَهَيْتُ عَنْهُ، فَيَقُولُ مَا نَدْرِي، مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللَّهِ اتَّبَعْنَاهُ" .
حافظ محمد فہد
ابو رافع رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو (اس حال میں) نہ پاؤں کہ وہ چارپائی پر تکیہ لگائے ہوئے ہو اور اس کے پاس میرے احکامات میں سے کوئی حکم آئے جس کے کرنے کا میں نے کہا ہو یا جس سے میں نے روکا ہو، پھر وہ کہے: ہم نہیں جانتے، ہم نے جو کچھ کتاب اللہ میں پایا ہے اسی کی ہم پیروی کریں گے۔“
حدیث نمبر: 1797
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ بِإِسْنَادٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يُمْسِكَنَّ النَّاسُ عَلَيَّ شَيْئًا فَإِنِّي لَا أُحِلُّ إِلَّا مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَهُمْ وَلَا أُحَرِّمُ عَلَيْهِمْ إِلَّا مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ" . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ صِفَةِ أَمْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ أَوَّلُ حَدِيثٍ فِيهِ.
حافظ محمد فہد
ابن عیینہ رحمہ اللہ نے ایک سند سے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کو نہیں چاہیے کہ میری باتوں کو پکڑیں، کیونکہ میں اسی چیز کو حلال کرتا ہوں جو اللہ نے ان پر حلال کی ہے، اور میں اسی چیز کو حرام کرتا ہوں جو اللہ نے ان پر حرام کی ہے۔“