حدیث نمبر: 1793
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنَّ نَوْفًا الْبِكَالِيَّ يَزْعُمُ أَنَّ مُوسَى صَاحِبَ الْخَضِرِ لَيْسَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: كَذَبَ وَاللَّهِ عَدُوُّ اللَّهِ، أَخْبَرَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ثُمَّ ذَكَرَ حَدِيثَ مُوسَى وَالْخَضِرِ بِشَيْءٍ يَدُلُّ عَلَى أَنَّ مُوسَى صَاحِبُ الْخَضِرِ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
حافظ محمد فہد
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے بیان فرمایا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ نوف بکالی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ خضر کے ساتھی موسیٰ (علیہ السلام)، بنی اسرائیل کے (نبی) موسیٰ علیہ السلام نہیں تھے۔ تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اللہ کے دشمن نے جھوٹ بولا ہے۔“ مجھے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بتایا، فرمایا کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا، پھر آپ ﷺ نے موسیٰ اور خضر کے واقعے والی لمبی حدیث بیان کی جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ موسیٰ (نبی) علیہ السلام ہی خضر کے ساتھی تھے۔