حدیث نمبر: 1791
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ دَوْسًا قَدْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا. فَاسْتَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِبْلَةَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، فَقَالَ النَّاسُ: هَلَكَتْ دَوْسٌ، فَقَالَ: "اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَائْتِ بِهِمْ" . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْأَشْرِبَةِ وَفَضَائِلِ قُرَيْشٍ.
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! (قبیلہ) دوس نے بات نہیں مانی اور اللہ کا کلام سننے سے انکار کیا ہے، لہذا آپ ان پر بددعا کریں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے قبلہ کی طرف منہ کیا اور اپنے ہاتھ اٹھائے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا کہ اب دوس کے لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔ لیکن آپ ﷺ نے دعا کی: ”اے اللہ! قبیلہ دوس (کے لوگوں) کو ہدایت دے اور انہیں (اسلام کی طرف) لے آ۔“