حدیث نمبر: 1769
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ الْيَمَنِ أَنَّ عَلَى كُلِّ إِنْسَانٍ مِنْكُمْ دِينَارًا كُلَّ سَنَةٍ أَوْ قَيِمَتَهُ مِنَ الْمَعَافِرِ، يَعْنِي: أَهْلَ الذِّمَّةِ مِنْهُمْ.
حافظ محمد فہد
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے (یمن کے) ذمیوں کی طرف لکھا کہ تم میں سے ہر انسان پر ہر سال ایک دینار ہے یا اس کی قیمت کے معافر (کپڑے) دینا ہیں۔
حدیث نمبر: 1770
أَخْبَرَنِي مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ، وَهِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، بِإِسْنَادٍ لَا أَحْفَظُهُ غَيْرَ أَنَّهُ حَسَنٌ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ عَلَى أَهْلِ الذِّمَّةِ مِنَ الْيَمَنِ دِينَارًا كُلَّ سَنَةٍ، فَقُلْتُ لِمُطَرِّفِ بْنِ مَازِنٍ: فَإِنَّهُ يُقَالُ: وَعَلَى النِّسَاءِ أَيْضًا، فَقَالَ: لَيْسَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ مِنَ النِّسَاءِ ثَابِتًا عِنْدَهُ.
حافظ محمد فہد
مجھے مطرف بن مازن اور ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہوں نے مسند بیان کی لیکن میں یاد نہیں رکھ سکا البتہ وہ سند حسن ہے کہ نبی ﷺ نے یمن کے ذمیوں پر ہر سال ایک دینار (جزیہ کی ادائیگی) فرض کی۔ میں نے مطرف بن مازن سے پوچھا: ”یہ بات کہی جاتی ہے کہ (جزیہ) عورتوں پر بھی (فرض) ہے؟“ تو مطرف نے کہا کہ نبی ﷺ نے عورتوں سے جزیہ لیا ہو، ان کے ہاں یہ بات ثابت شدہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 1771
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ عَلَى نَصْرَانِيٍّ بِمَكَّةَ، يُقَالُ لَهُ: مَوْهَبٌ، دِينَارًا كُلَّ سَنَةٍ. وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ عَلَى نَصَارَى أَيْلَةَ ثَلَاثَ مِائَةِ دِينَارٍ كُلَّ سَنَةٍ، وَأَنْ يُضِيفُوا مَنْ مَرَّ بِهِمْ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثَلَاثًا وَلَا يَغُشُّوا مُسْلِمًا.
حافظ محمد فہد
ابوحویرث سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مکہ میں موہب عیسائی پر ایک دینار سالانہ (جزیہ) لگایا، اور نبی ﷺ نے ایلہ کے عیسائیوں پر سالانہ 300 دینار (جزیہ) لگایا اور (انہیں حکم دیا) کہ جو مسلمان ان کے پاس سے گزرے اس کی تین دن تک ضیافت کریں اور کسی مسلمان سے دھوکا نہ کریں۔
حدیث نمبر: 1772
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُمْ كَانُوا يَوْمَئِذٍ ثَلَاثَ مِائَةٍ، فَضَرَبَ عَلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مِائَةِ دِينَارٍ كُلَّ سَنَةٍ. أَخْرَجَ الْأَرْبَعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْجِزْيَةِ.
حافظ محمد فہد
اسحاق بن عبداللہ نے بیان فرمایا کہ وہ (ایلہ کے عیسائی) اس وقت 300 (کی تعداد میں) تھے، اس لیے نبی ﷺ نے ان پر سالانہ 300 دینار مقرر کیے۔