حدیث نمبر: 1741
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْنٍ، أَنَّ نَافِعًا كَتَبَ إِلَيْهِ يُخْبِرُهُ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَغَارَ عَلَى بَنِي الْمُصْطَلِقِ وَهُمْ غَارُّونَ فِي نِعَمِهِمْ بِالْمُرَيْسِيعِ، فَقَتَلَ الْمُقَاتِلَةَ وَسَبَى الذُّرِّيَّةَ.
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن عون سے روایت ہے کہ نافع رحمہ اللہ نے ان کی طرف لکھا اور اسے بتایا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ نبی ﷺ نے جب بنو المصطلق پر حملہ کیا تو وہ بالکل غافل اپنے جانوروں کے ساتھ مریسیع کے مقام پر تھے۔ آپ ﷺ نے ان کے لڑنے والوں کو قتل کر دیا اور عورتوں و بچوں کو قیدی بنا لیا۔
حدیث نمبر: 1742
أَخْبَرَنَا أَبُو ضَمْرَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّقَ أَمْوَالَ بَنِي النَّضِيرِ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو نضیر کے مالوں کو جلا دیا تھا۔
حدیث نمبر: 1743
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّقَ أَمْوَالَ بَنِي النَّضِيرِ فَقَالَ قَائِلٌ: لَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ حَرِيقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرُ.
حافظ محمد فہد
ابن شہاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو نضیر کے مالوں کو جلوا دیا، تو کہنے والے نے کہا: ”بنو لؤی (قریش) کے سرداروں کے نزدیک بویرہ کے باغات میں چاروں طرف پھیلی ہوئی آگ ایک معمولی واقعہ ثابت ہوئی۔“
حدیث نمبر: 1744
أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطَعَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ وَحَرَّقَ وَهِيَ الْبُوَيْرَةُ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے بنو نضیر کی کھجوروں (کے باغات) کو کٹوا کر ان کو آگ لگا دی اور وہ (باغات) بویرہ جگہ میں تھے۔
حدیث نمبر: 1745
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّقَ أَمْوَالَ بَنِي النَّضِيرِ فَقَالَ قَائِلٌ: وَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ حَرِيقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرُ.
حافظ محمد فہد
ابن شہاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو نضیر کے مالوں کو جلوا دیا تو کہنے والے نے کہا: ”بنو لؤی (یعنی قریش کے سرداروں) پر بویرہ کے باغات میں چاروں طرف سے پھیلی ہوئی آگ ایک معمولی واقعہ ثابت ہوئی۔“
حدیث نمبر: 1746
أَخْبَرَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ [ ص: 34 ] ابْنَ شِهَابٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُغِيرَ صَبَاحًا عَلَى أَهْلِ أُبْنَى وَأُحَرِّقَ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ قِتَالِ الْمُشْرِكِينَ، وَإِلَى آخِرِ السَّادِسِ مِنْ كِتَابِ الْأُسَارَى وَالْغُلُولِ.
حافظ محمد فہد
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ میں صبح کے وقت ”ابنیٰ“ کے علاقے پر حملہ کروں اور ان (کے ساز و سامان) کو جلا دوں۔