کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: غزوہ خیبر کا بیان۔
حدیث نمبر: 1740
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ، فَانْتَهَى إِلَيْهَا لَيْلًا وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَرَقَ قَوْمًا لَمْ يُغِرْ عَلَيْهِمْ حَتَّى يُصْبِحَ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَكَ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا يُصَلُّونَ أَغَارَ عَلَيْهِمْ حِينَ يُصْبِحُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَكِبَ، وَرَكِبَ الْمُسْلِمُونَ، وَخَرَجَ أَهْلُ الْقَرْيَةِ، وَمَعَهُمْ مَكَاتِلُهُمْ وَمَسَاحِيهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذًا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ" . [ ص: 32 ] قَالَ أَنَسٌ: وَإِنِّي لَرَدِيفُ أَبِي طَلْحَةَ، وَإِنَّ قَدَمِي لَتَمَسُّ قَدَمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْأُسَارَى وَالْغُلُولِ.
حافظ محمد فہد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ رات کو خیبر پہنچے اور رسول اللہ ﷺ جب رات کو کسی قوم کے پاس آتے (حملہ کے لیے) تو صبح سے پہلے ان پر حملہ نہیں کرتے تھے۔ اگر اذان سن لیتے تو حملہ نہ کرتے اور اگر وہ نماز نہ پڑھنے والے ہوتے تو صبح کے وقت ان پر حملہ کر دیتے۔ جب صبح ہوئی تو آپ ﷺ بھی سوار ہوئے اور مسلمان بھی سوار ہو گئے۔ اور بستی والے اس حال میں نکلے کہ ان کے پاس ان کی ٹوکریاں اور کرالیں تھیں۔ جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تو کہا: محمد ﷺ اور (ان کا) لشکر۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اکبر، خیبر خراب ہوا، جب ہم کسی قوم کے پاس پہنچتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے۔ جنہیں (جہنم کے عذاب سے) ڈرایا گیا ہے۔“ انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھا اور میرا قدم رسول اللہ ﷺ کے قدم مبارک کو چھو رہا تھا۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب الجهاد وقسم الغنائم / حدیث: 1740
تخریج حدیث اخرجه البخارى الجهاد والسير ، باب دعاء النبي الى الاسلام والنبوة ..... الخ (2943)، (371)۔