حدیث نمبر: 1736
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ أَهْلِ الدَّارِ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَبِيتُونَ فَيُصَابُ مِنْ نِسَائِهِمْ وَذَرَارِيهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هُمْ مِنْهُمْ" وَزَادَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان فرمایا کہ مجھے صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ سے پوچھا گیا کہ مشرکین کے گھر والوں کا کیا حکم ہے جبکہ ان پر شب خون مارا جاتا ہے تو چھوٹے بچے اور عورتیں بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ انہیں میں سے ہیں۔“ عمرو بن دینار نے زہری سے یہ الفاظ زیادہ بیان کیے کہ ”وہ اپنے باپ دادوں میں سے ہیں۔“ (یعنی اسی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔)
حدیث نمبر: 1737
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، يَعْنِي: ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ اللَّيْثِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ أَهْلِ الدَّارِ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَبِيتُونَ فَيُصَابُ مِنْ نِسَائِهِمْ وَأَبْنَائِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هُمْ مِنْهُمْ" ، وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ فِي الْحَدِيثِ: "هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ" . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ قِتَالِ الْمُشْرِكِينَ.
حافظ محمد فہد
صعب بن جثامہ اللیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا کہ مشرکین کے گھر والوں کا کیا حکم ہے جبکہ ان پر شب خون مارا جاتا ہے تو چھوٹے بچے اور عورتیں بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ انہیں میں سے ہیں۔“ بعض اوقات سفیان رحمہ اللہ نے حدیث میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ ”وہ اپنے آباء میں سے ہیں۔“