حدیث نمبر: 1706
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ: أَنَّهُ قَالَ فِي شَهَادَةِ النِّسَاءِ عَلَى الشَّيْءِ مِنْ أَمْرِ النِّسَاءِ: لَا يَجُوزُ فِيهِ أَقَلُّ مِنْ أَرْبَعٍ.
حافظ محمد فہد
ابن جریج سے روایت ہے، انہوں نے عطاء رحمہ اللہ سے کہ انہوں نے عورتوں کی گواہی عورتوں کے کسی معاملے میں قبول کرنے کے متعلق فرمایا: ”چار سے کم کی گواہی اس میں جائز نہیں ہے۔“
حدیث نمبر: 1707
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ أَنَّهُ قَالَ: لَا تَجُوزُ شَهَادَةُ النِّسَاءِ، لَا رَجُلَ مَعَهُنَّ فِي أَمْرِ النِّسَاءِ أَقَلَّ مِنْ أَرْبَعِ عُدُولٍ.
حافظ محمد فہد
عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”عورتوں کے معاملے میں عورتوں کی گواہی کہ ان کے ساتھ کوئی مرد نہ ہو، تو چار عادل عورتوں سے کم کی جائز نہیں ہے۔“
حدیث نمبر: 1708
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي شَهَادَةِ الصِّبْيَانِ: لَا تَجُوزُ. وَزَادَ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ [الْبَقَرَةِ: 282] . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الدَّعْوَى وَالْبَيِّنَاتِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ.
حافظ محمد فہد
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بچوں کی گواہی کے متعلق فرمایا: ”جائز نہیں ہے۔“ ابن جریج نے ابن ابی ملیکہ سے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے یہ الفاظ زیادہ بیان کیے: ”کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”جنہیں تم گواہوں میں سے پسند کرو۔“ (البقرہ : 282)