حدیث نمبر: 1682
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَكْثَرَ مُشَاوَرَةً لِأَصْحَابِهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ الشَّافِعِيُّ: وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ [الشُّورَى: 38] .
حافظ محمد فہد
زہری سے روایت ہے کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ سے زیادہ کسی کو بھی اپنے ساتھیوں سے مشورہ کرتے نہیں دیکھا ہے۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور ان کے معاملات آپس میں مشورہ سے ہوتے ہیں۔“ (الشوری : 38)
حدیث نمبر: 1683
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ: أَنَّ عُمَرَ إِنَّمَا رَجَعَ بِالنَّاسِ عَنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، يَعْنِي: حِينَ خَرَجَ إِلَى الشَّامِ، فَبُلِّغَ وُقُوعَ الطَّاعُونِ بِهَا.
حافظ محمد فہد
سالم سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ واپس آگئے عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی حدیث سے (جو انہوں نے طاعون والے علاقے میں نہ جانے کے متعلق رسول اللہ ﷺ سے بیان کی تھی) یعنی جب وہ شام کے لیے (مدینہ سے) نکلے تھے اور انہیں وہاں طاعون کی وباء پھیلنے کی اطلاع ملی تھی۔
حدیث نمبر: 1684
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ: أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا دَوَّنَ الدَّوَاوِينَ، قَالَ: بِمَنْ تَرَوْنَ أَنْ أَبْدَأَ؟ فَقِيلَ لَهُ: ابْدَأْ بِالْأَقْرَبِ فَالْأَقْرَبِ بِكَ، قَالَ: بَلْ أَبْدَأُ بِالْأَقْرَبِ فَالْأَقْرَبِ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ وَقَوْلَ الشَّافِعِيِّ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ قَسْمِ الْفَيْءِ، وَهُوَ آخِرُ مَا فِيهِ.
حافظ محمد فہد
ابو جعفر محمد بن علی سے روایت ہے کہ جب عمر رضی اللہ عنہ نے (لوگوں کو وظائف دینے کے لیے) رجسٹر مرتب کروائے تو فرمایا: ”تمہارے خیال میں کن سے میں ابتدا کروں؟“ تو انہیں مشورہ دیا گیا: ”اپنے سب سے قریبی رشتہ داروں سے آغاز کیجیے۔“ فرمایا: ”بلکہ میں تو رسول اللہ ﷺ کے سب سے زیادہ قریبی رشتہ داروں سے آغاز کروں گا۔“