کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: زخموں کے بیان میں (ہڈی ظاہر کر دینے والے اور کھال تک گہرے زخم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1664
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ فِي الْكِتَابِ الَّذِي كَتَبَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ: "وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ" .
حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن ابوبکر نے اپنے باپ سے روایت کیا کہ وہ کتاب جو رسول اللہ ﷺ نے عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کے لیے لکھی، اس میں ہے کہ: ”موضحہ (ہڈی کو ننگا کرنے والے زخم) میں پانچ اونٹ ہیں۔“
حدیث نمبر: 1665
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ عُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَضَيَا فِي الْمِلْطَاةِ بِنِصْفِ دِيَةِ الْمُوضِحَةِ.
حافظ محمد فہد
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر اور عثمان رضی اللہ عنہما نے ملطاۃ (سر کی ہڈی اور گوشت کے درمیان جھلی کے کٹ جانے) میں موضحہ کی نصف دیت کا فیصلہ دیا۔
حدیث نمبر: 1666
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ وَعُثْمَانَ مِثْلَهُ.
حافظ محمد فہد
ایک اور سند سے ابن مسیب کے واسطہ سے مروی ہے کہ عمر اور عثمان رضی اللہ عنہما سے سابقہ حدیث کی مثل مروی ہے۔
حدیث نمبر: 1667
قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ نَافِعٍ يَذْكُرُ عَنْ مَالِكٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَقَرَأْنَا عَلَى مَالِكٍ: إِنَّا لَمْ نَعْلَمْ أَحَدًا مِنَ الْأَئِمَّةِ فِي الْقَدِيمِ وَلَا الْحَدِيثِ قَضَى فِيمَا دُونَ الْمُوضِحَةِ بِشَيْءٍ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ، وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ وَقَوْلَ الشَّافِعِيِّ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
حافظ محمد فہد
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جس نے ابنِ نافع سے سنا، اس نے مجھے بتایا کہ وہ امام مالک رحمہ اللہ سے اسی سند کے ساتھ اسی (سابقہ حدیث) کی مثل روایت کرتے ہیں۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور ہم نے امام مالک رحمہ اللہ کے سامنے (یہ بات) پڑھی کہ ہم سلف اور موجودہ ائمہ میں سے کسی کو بھی نہیں جانتے جس نے ”موضحہ“ (وہ زخم جس میں ہڈی نظر آنے لگے) کے علاوہ اس سے کم درجے کے کسی زخم میں (دیت کا) کوئی فیصلہ دیا ہو۔“