حدیث نمبر: 1655
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: أَرْسَلْنَا إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ نَسْأَلُهُ عَنْ دِيَةِ الْمُعَاهِدِ، فَقَالَ: قَضَى فِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِأَرْبَعَةِ آلَافٍ، قَالَ: فَقُلْنَا: فَمَنْ قَتَلَهُ؟ قَالَ: فَحَصَبَنَا. قَالَ الشَّافِعِيُّ: هُمُ الَّذِينَ سَأَلُوهُ آخِرًا.
حافظ محمد فہد
صدقہ بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے فرمایا، ہم نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کی طرف ایک پیغام بھیجا، ہم ان سے معاہد (ذمی) کی دیت کے متعلق پوچھ رہے تھے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس میں چار ہزار (درہم) کا فیصلہ دیا۔ صدقہ کہتے ہیں ہم نے کہا: ”کس نے اس کو قتل کیا؟“ فرمایا، پھر انہوں نے ہمیں کنکریاں ماریں۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخر میں ان سے یہ سوال کیا تھا۔
حدیث نمبر: 1656
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: أَرْسَلْنَا إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ نَسْأَلُهُ عَنْ دِيَةِ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ، فَقَالَ سَعِيدٌ: قَضَى فِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِأَرْبَعَةِ آلَافٍ.
حافظ محمد فہد
صدقہ بن یسار سے روایت ہے ہم نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ کی طرف پیغام بھیج کر یہودی اور عیسائی کی دیت کے متعلق پوچھا تو سعید رحمہ اللہ نے فرمایا: ”عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس میں چار ہزار کی ادائیگی کا فیصلہ دیا۔“
حدیث نمبر: 1657
أَخْبَرَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَضَى فِي الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَفِي الْمَجُوسِيِّ بِثَمَانِ مِائَةٍ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الدِّيَاتِ وَالْقِصَاصِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ السِّيَرِ عَلَى سِيَرِ الْوَاقِدِيِّ وَهُمَا آخِرُ مَا فِيهِ.
حافظ محمد فہد
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے یہودی اور عیسائی میں چار ہزار کا اور مجوسی میں آٹھ سو (درہم) کا فیصلہ دیا۔