کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سب سے بڑا دشمن وہ قاتل ہے جو اپنے (اصل) قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرے۔
حدیث نمبر: 1618
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: وُجِدَ فِي قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِتَابٌ: "إِنَّ أَعْدَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى الْقَاتِلُ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَالضَّارِبُ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
حافظ محمد فہد
جعفر بن محمد نے اپنے باپ سے، انہوں نے ان کے دادا سے روایت کیا، فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی تلوار کے قبضہ کے ساتھ ایک کتاب پائی گئی کہ: ”بے شک لوگوں میں سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ہاں سب سے بڑا ظالم وہ قاتل ہے جو لڑائی نہ کرنے والے کو قتل کرے، اور اس کو مارنے والے کے علاوہ کسی دوسرے کو مارے، اور جس نے اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کو اپنا ولی بنایا تو اس نے اس وحی کا انکار کیا جو اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ پر نازل فرمائی۔“
حدیث نمبر: 1619
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ: مَا كَانَ فِي الصَّحِيفَةِ الَّتِي كَانَتْ فِي قِرَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كَانَ فِيهَا: "لَعَنَ اللَّهُ الْقَاتِلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَالضَّارِبَ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ وَلِيِّ نِعْمَتِهِ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ.
حافظ محمد فہد
محمد بن اسحاق نے روایت کیا کہ میں نے ابو جعفر محمد بن علی سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ کی تلوار کی میان میں موجود صحیفے میں کیا تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: ”اس میں تھا کہ اللہ نے اپنے قاتل کے علاوہ دوسرے کو قتل کرنے والے پر لعنت کی ہے، اور اس کو مارنے والے کے علاوہ دوسرے کو مارنے والے پر بھی (لعنت کی ہے)۔ اور جس نے کسی کو کسی کی نعمت کا غیر ولی کو مالک بنا دیا، اس نے اس وحی کا انکار کیا جو اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ پر نازل کی ہے۔“