کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: اپنے مالک کے مال سے چوری پر غلام کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا
حدیث نمبر: 1594
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ: أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو الْحَضْرَمِيَّ جَاءَ بِغُلَامٍ لَهُ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ: اقْطَعْ يَدَ هَذَا؛ فَإِنَّهُ سَرَقَ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فِي مَاذَا سَرَقَ؟ قَالَ: سَرَقَ مِرْآةً لِامْرَأَتِي ثَمَنُهَا سِتُّونَ دِرْهَمًا. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَرْسِلْهُ لَيْسَ عَلَيْهِ قَطْعٌ، خَادِمُكُمْ سَرَقَ مَتَاعَكُمْ. [ ص: 283 ] أَخْرَجَهُ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
حافظ محمد فہد
سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبید اللہ بن عمرو الحضرمی اپنے غلام کو لے کر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: اس کا ہاتھ کاٹ دیں اس نے چوری کی ہے۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا چرایا ہے؟ اس نے کہا: میری بیوی کا آئینہ چرایا ہے جس کی قیمت ساٹھ درہم ہے۔ تو عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”اس کو چھوڑ دو، اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، تمہارا خادم تھا اس نے تمہارا مال چرا لیا۔“