حدیث نمبر: 1559
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ، فَقَالَ: "بَايِعُونِي عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا" . وَقَرَأَ عَلَيْهِمُ الْآيَةَ، وَقَالَ: "فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَهُوَ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ" . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْجَنَائِزِ.
حافظ محمد فہد
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مجلس میں تشریف فرما تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم مجھ سے اس بات کا عہد کرو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ گے۔“ اور ان پر آیت تلاوت کی پھر فرمایا: ”جو شخص عہد کو پورا کرے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے اور جس نے اس میں سے کسی کا ارتکاب کیا اور اسے سزا دے دی گئی تو وہ (سزا) اس کے لیے کفارہ ہوگی اور جس نے اس کا ارتکاب کیا پھر اللہ تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال دیا تو اس کا معاملہ اللہ کے اختیار میں ہے اگر چاہے تو اسے بخش دے اور اگر چاہے تو اسے عذاب دے۔“