حدیث نمبر: 1547
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أُمِّهِ وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْخَلِيطَيْنِ، وَقَالَ: انْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَتِهِ.
حافظ محمد فہد
معبد بن کعب نے اپنی ماں سے (جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھیں) روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے دو طرح کے میووں کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع کیا اور فرمایا: ”ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ۔“
حدیث نمبر: 1548
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُنْبَذَ التَّمْرُ وَالْبُسْرُ جَمِيعًا وَالتَّمْرُ وَالزَّهْوُ جَمِيعًا. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْأَشْرِبَةِ.
حافظ محمد فہد
عطاء بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چھوارے اور نیم پختہ کھجور کی اکٹھی، اور خشک کھجور اور پکنے کے قریب کھجور کی اکٹھی نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔