حدیث نمبر: 1537
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنْتُ أَسْقِي أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ وَأَبَا طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيَّ وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ شَرَابًا مِنْ فَضِيخٍ وَتَمْرٍ، فَجَاءَهُمْ آتٍ، فَقَالَ: إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ. فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: يَا أَنَسُ، قُمْ إِلَى هَذِهِ الْجِرَارِ فَاكْسِرْهَا، قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْتُ إِلَى مِهْرَاسٍ لَنَا فَضَرَبْتُهَا بِأَسْفَلِهِ حَتَّى تَكَسَّرَتْ.
حافظ محمد فہد
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ابوعبیدہ بن جراح، ابوطلحہ انصاری اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم کو کچی اور پکی کھجوروں سے بنی ہوئی شراب پلا رہا تھا کہ ایک آنے والے نے آ کر کہا: بے شک شراب حرام کر دی گئی ہے۔ تو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے انس! اٹھو اور ان گھڑوں کو توڑ دو۔ انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے غلہ کوٹنے والا موسل لیا اور ان کے نیچے مارا یہاں تک کہ وہ ٹوٹ گئے۔
حدیث نمبر: 1538
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ لَمْ يَتُبْ مِنْهَا، حُرِمَهَا فِي الْآخِرَةِ" . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْأَشْرِبَةِ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں شراب پی اور پھر اس سے توبہ نہ کی، تو وہ آخرت میں اس سے محروم رہے گا۔“