حدیث نمبر: 1530
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَاتِمٌ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ أَوْ أَحَدُهُمَا، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ قَالَ: النُّونُ وَالْجَرَادُ ذَكِيٌّ.
حافظ محمد فہد
جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”مچھلی اور ٹڈی ذبح کی ہوئی ہیں (یعنی انہیں ذبح کرنے کی ضرورت نہیں ہے)۔“
حدیث نمبر: 1531
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبَايَةَ [ ص: 247 ] بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَاقُوا الْعَدُوِّ غَدًا وَلَيْسَتْ مَعَنَا مُدًى أَنُذَكِّي بِاللِّيطِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا أَنْهَرَ مِنَ الدَّمِ وَذُكِرَ عَلَيْهِ اسْمُ اللَّهِ، فَكُلُوا، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ سِنٍّ أَوْ ظُفُرٍ، فَإِنَّ السِّنَّ عَظْمٌ مِنَ الْإِنْسَانِ، وَالظُّفُرُ مُدَى الْحَبَشِ" . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ.
حافظ محمد فہد
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمارا کل دشمن سے مقابلہ ہوگا اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں، کیا ہم چھال یا پوست سے ذبح کر لیں؟ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو چیز بھی خون کو بہا دے اور (ذبح کے وقت) اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو، تو تم اسے کھاؤ۔ البتہ (خون بہانے والا آلہ) دانت یا ناخن نہ ہوں، کیونکہ دانت انسان کی ہڈی ہے اور ناخن حبشی لوگوں کی چھری ہے۔“