حدیث نمبر: 1514
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَرَامِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُحَيِّصَةَ: أَنَّ مُحَيِّصَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ، فَنَهَاهُ عَنْهُ فَلَمْ يَزَلْ يُكَلِّمُهُ حَتَّى قَالَ: "أَطْعِمْهُ رَقِيقَكَ، وَاعْلِفْهُ نَاضِحَكَ" .
حافظ محمد فہد
حرام بن سعد بن محیصہ سے روایت ہے کہ محیصہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پچھنے لگانے کی کمائی کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس سے منع کر دیا۔ وہ برابر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق بات چیت کرتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (کمائی) کو اپنے غلام کو کھلا دے، اور چارہ خرید کر پانی کھینچنے والے اونٹ کو کھلا دو۔“
حدیث نمبر: 1515
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَرَامِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُحَيِّصَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِجَارَةِ الْحَجَّامِ فَنَهَاهُ عَنْهُ، فَلَمْ يَزَلْ يَسْأَلُهُ وَيَسْتَأْذِنُهُ حَتَّى قَالَ: "اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ وَرَقِيقَكَ" .
حافظ محمد فہد
حرام بن سعد بن محیصہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے سینگی لگانے کی اجرت لینے کی اجازت مانگی، تو آپ ﷺ نے ان کو اس سے منع کر دیا، (کہ یہ اجرت نہ لو) اس کے بعد وہ برابر آپ ﷺ سے سوال کرتے رہے اور اجازت مانگتے رہے یہاں تک کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس (اجرت) کو اپنے پانی کھینچنے والے اونٹ اور اپنے غلام کو کھلا دیا کرو۔“
حدیث نمبر: 1516
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ، وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ.
حافظ محمد فہد
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا کہ ابو طیبہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کو سینگی لگائی تو آپ ﷺ نے انہیں ایک صاع کھجوریں دینے کا حکم دیا، اور آپ ﷺ نے ان کے مالکوں کو ان کے خراج میں تخفیف کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 1517
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ: نَعَمْ حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ ، فَأَعْطَاهُ صَاعَيْنِ، وَأَمَرَ مَوَالِيَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ ضَرِيبَتِهِ، وَقَالَ: "إِنَّ أَمْثَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةُ وَالْقُسْطُ الْبَحْرِيُّ لِصِبْيَانِكُمْ مِنَ الْعُذْرَةِ، وَلَا تُعَذِّبُوهُمْ بِالْغَمْزِ" .
حافظ محمد فہد
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ان سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ ﷺ نے سینگی لگوائی؟ تو انہوں نے فرمایا، ہاں! ابو طیبہ رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کو سینگی لگائی اور آپ ﷺ نے انہیں دو صاع دیے، اور ان کے مالکوں سے کہا کہ ان کے خراج میں کچھ کمی کر دیں اور فرمایا: ”تمہارے بہترین علاجوں میں سے ایک پچھنے لگانا (سینگی) ہے اور قسطِ بحری تمہارے بچوں کے دردِ حلق کے لیے ہے، انہیں حلق دبا کر اذیت نہ دو۔“
حدیث نمبر: 1518
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ لِلْحَجَّامِ: "اشْكِمُوهُ" . أَخْرَجَ الْخَمْسَةَ الْأَحَادِيثَ وَالسَّنَدَ بِلَا مَتْنٍ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
ایک سند سے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ دوسری سند سے طاؤوس سے روایت ہے فرمایا، رسول اللہ ﷺ نے سینگی لگوائی اور حجام کے واسطے فرمایا: ”اس کو اجرت دے دو۔“