حدیث نمبر: 1471
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْيَهُودِ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ: "أُقِرُّكُمْ عَلَى مَا أَقَرَّكُمُ اللَّهُ عَلَى أَنَّ الثَّمَرَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ" ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ ابْنَ رَوَاحَةَ فَيَخْرُصُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ. ثُمَّ يَقُولُ: إِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ وَإِنْ شِئْتُمْ فَلِي.
حافظ محمد فہد
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے خیبر فتح کیا تو یہودیوں سے کہا: ”میں تمہیں اس حکم پر یہاں رہنے دیتا ہوں جس پر اللہ نے تمہیں ٹھہرایا ہے اور وہ یہ کہ میوے ہمارے اور تمہارے درمیان برابر تقسیم ہوں گے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجتے اور وہ میووں کا اندازہ لگا کر تقسیم کرتے پھر ان سے کہتے: ”انتخاب کا اختیار تمہیں ہے۔“
حدیث نمبر: 1472
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِيَهُودِ خَيْبَرَ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ: "أُقِرُّكُمْ مَا أَقَرَّكُمُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى أَنَّ التَّمْرَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ" ، قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَيَخْرُصُ عَلَيْهِمْ ثُمَّ يَقُولُ: إِنْ شِئْتُمْ فَلَكُمْ وَإِنْ شِئْتُمْ فَلِي، فَكَانُوا يَأْخُذُونَهُ.
حافظ محمد فہد
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے خیبر فتح کیا تو یہودیوں سے کہا: ”میں تمہیں یہاں اس حکم پر رہنے دیتا ہوں جس پر تمہیں اللہ نے ٹھہرایا ہے وہ یہ کہ کھجوریں ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہوں گی۔“ فرمایا، پھر رسول اللہ ﷺ عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجتے اور وہ ان کے لیے اندازہ لگا کر فرماتے کہ انتخاب کا اختیار تمہیں حاصل ہے، تو وہ پہلے لے لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 1473
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْعَثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَيَخْرُصُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ يَهُودَ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الزَّكَاةِ.
حافظ محمد فہد
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجتے اور وہ آپ کے اور یہود کے درمیان اندازے سے تقسیم کرتے۔