حدیث نمبر: 1437
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَسَّانٍ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى قَدْ أَحَلَّهُ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ، وَأَذِنَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى [الْبَقَرَةِ: 282] .
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ مقررہ میعاد تک طے شدہ بیع سلف کو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جائز قرار دیا اور اس میں اجازت بھی دی ہے۔ پھر یہ آیت پڑھی: ”اے ایمان والو! جب تم مقررہ مدت تک آپس میں قرض کا معاملہ کرو۔“ (البقرة: 282)
حدیث نمبر: 1438
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي التَّمْرِ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ، وَرُبَّمَا قَالَ: وَالثَّلَاثَ، فَقَالَ: "مَنْ سَلَّفَ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ" . قَالَ: فَحَفِظْتُهُ كَمَا وَصَفْتُ مِنْ سُفْيَانَ مِرَارًا.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ مدینہ تشریف لائے تو لوگ ایک اور دو سال تک کھجوروں میں بیع سلم کرتے تھے، اور بعض دفعہ تین کا لفظ بھی بولا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو بیع سلم کرے اسے چاہیے کہ مقررہ پیمانے اور مقررہ وزن کے ساتھ، مقررہ مدت کے لیے کرے۔“ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جس طرح میں نے حدیث بیان کی اسی طرح میں نے سفیان سے کئی بار سن کر یاد کیا۔“
حدیث نمبر: 1439
أَخْبَرَنِي مَنْ أُصَدِّقُهُ، عَنْ سُفْيَانَ أَنَّهُ قَالَ كَمَا قُلْتُ، وَقَالَ فِي الْأَجَلِ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ.
حافظ محمد فہد
مجھے اس نے بتایا، جس کی میں تصدیق کرتا ہوں، اس نے سفیان سے روایت کیا اور اسی طرح فرمایا جس طرح میں نے کہا اور مدت کے متعلق فرمایا: ”کہ مدت معلوم ہو۔“
حدیث نمبر: 1440
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، [ ص: 197 ] عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي التَّمْرِ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ سَلَّفَ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ وَأَجَلٍ مَعْلُومٍ أَوْ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ" . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْبُيُوعِ، وَالرَّابِعَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو مدینہ والے ایک، دو اور تین سال تک کھجوروں میں بیع سلم کرتے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بیع سلم کرے تو وہ مقررہ پیمانے، مقررہ وزن اور مقررہ مدت تک کرے۔“