کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: مبہم اوقات (تنخواہ ملنے یا گہائی ہونے) تک کے سودے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1435
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَا تَبِيعُوا إِلَى الْعَطَاءِ وَلَا إِلَى الْأَنْدَرِ وَلَا إِلَى الدِّيَاسِ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْبُيُوعِ.
حافظ محمد فہد
عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ وظیفے (یعنی تنخواہ) تک، فصل سے غلہ نکل آنے تک اور غلہ فروخت ہو جانے تک (کے ادھار پر) خرید و فروخت نہ کرو۔