حدیث نمبر: 1384
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ، لَا تَبِيعُوا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ يَدًا بِيَدٍ وَلَا تُشِفُّوا [ ص: 170 ] بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ، وَلَا تَبِيعُوا مِنْهَا غَائِبًا بِنَاجِزٍ" .
حافظ محمد فہد
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سونے کو سونے کے عوض برابری کے سوا اور طریقہ سے نہ بیچو، اور ایک کو دوسرے سے زیادہ بھی نہ کرو، نہ چاندی کو چاندی کے بدلے برابری کے سوا اور طریقہ سے بیچو، ہاں نقد و نقد، ہاتھوں ہاتھ اور نہ ایک کو دوسرے سے زیادہ کرو، اور نہ ہی ان میں کسی غیر موجود چیز کو موجود کے بدلہ میں بیچو۔“
حدیث نمبر: 1385
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَلَا تَبِيعُوا غَائِبًا بِنَاجِزٍ" .
حافظ محمد فہد
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سونے کو سونے کے عوض برابری کے سوا کسی اور طریقہ سے نہ بیچو، اور نہ غائب چیز کو حاضر کے بدلے میں بیچو۔“
حدیث نمبر: 1386
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ: أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ جَدِّهِ مَالِكِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَبِيعُوا الدِّينَارَ بِالدِّينَارَيْنِ، وَلَا الدِّرْهَمَ بِالدِّرْهَمَيْنِ" .
حافظ محمد فہد
عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک دینار کی دو دینار کے بدلے اور ایک درہم کی دو درہم کے بدلے بیع نہ کرو۔“
حدیث نمبر: 1387
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، [ ص: 171 ] أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا" .
حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دینار کی دینار کے بدلے اور درہم کی درہم کے عوض زیادتی جائز نہیں۔“
حدیث نمبر: 1388
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: لَا تَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ، وَلَا تَبِيعُوا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ.
حافظ محمد فہد
نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: سونے کو سونے کے عوض برابری کے علاوہ اور کسی طریقہ سے نہ بیچو، اور ایک کو دوسرے سے زیادہ بھی نہ کرو، (اسی طرح) چاندی کو چاندی کے عوض برابر برابر بیچنے کے سوا اور کسی طریقہ سے نہ بیچو، اور نہ ہی ایک کو دوسرے سے زیادہ کرو۔
حدیث نمبر: 1389
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ قَالَ: الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا هَذَا عَهْدُ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا وَعَهْدُنَا إِلَيْكُمْ.
حافظ محمد فہد
مجاہد سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا، دینار دینار کے عوض اور درہم درہم کے عوض ہے ان میں زیادتی جائز نہیں، یہ ہمارے نبی ﷺ کا ہم سے اور ہمارا تم سے عہد ہے۔
حدیث نمبر: 1390
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ بَاعَ سِقَايَةً مِنْ ذَهَبٍ أَوْ وَرِقٍ بِأَكْثَرَ مِنْ وَزْنِهَا، فَقَالَ لَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذَا. فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا أَرَى بِهَذَا بَأْسًا. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ مُعَاوِيَةَ، أُخْبِرُهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُخْبِرُنِي عَنْ رَأْيِهِ لَا أُسَاكِنُكَ بِأَرْضٍ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْبُيُوعِ، وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ، وَالْخَامِسَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ، وَالسَّادِسَ وَالسَّابِعَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
حافظ محمد فہد
عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ سونے یا چاندی کا برتن اس کے وزن سے زیادہ قیمت پر بیچا، تو ابودرداء رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا، میں نے نبی ﷺ کو اس سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا، میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں، تو ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”معاویہ کے معاملہ میں کون میرا عذر مانتا ہے، میں اسے رسول اللہ ﷺ کی حدیث سناتا ہوں اور وہ مجھے اپنی رائے بتاتا ہے، میں اس علاقے میں ہی نہیں رہوں گا، جس میں (اے معاویہ!) تم رہتے ہو۔“