حدیث نمبر: 1343
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: وَسَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، يَقُولُ: أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْمُتَلَاعِنَيْنِ: "حِسَابُكُمَا عَلَى اللَّهِ، أَحَدُكُمَا كَاذِبٌ، لَا سَبِيلَ لَكَ عَلَيْهَا" ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي، قَالَ: "لَا مَالَ لَكَ إِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا فَهُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا، وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ عَلَيْهَا، فَذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ مِنْهَا أَوْ مِنْهُ" . أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الظِّهَارِ وَاللِّعَانِ.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو لعان کرنے والے میاں بیوی سے کہا: ”تمہارا حساب اللہ کے ذمہ ہے، تم میں سے ایک جھوٹا ہے، اب تمہاری بیوی پر کوئی حق نہیں ہے۔“ اس صحابی نے کہا، یا رسول اللہ! میرا مال (یعنی حق مہر واپس دلا دیجیے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے لیے کوئی مال نہیں، اگر تم سچے ہو تو تمہارا یہ مال اس کے بدلہ میں ہے جو تو نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا تھا، اور اگر تو نے اس پر جھوٹی تہمت لگائی ہے تو یہ پھر تیرے لیے اس سے بعید تر ہے (یعنی پھر تجھے وہ حق مہر کسی صورت بھی نہیں ملنا چاہیے)۔“